این اے 83،85، الیکشن وقت پر ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر نے سنایا فیصلہ

0
153
election vote

اسلام آباد: سرگودھا کے دو حلقوں میں امیدوار کی موت کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی

ن لیگی امیدوار نے کہا کہ مجھے ریٹرننگ افسر کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار فوت ہو گیا ہے۔وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی، 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی۔اس معاملہ میں جعل سازی ہوئی،دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش کی گئی۔ ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے۔میری درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں۔ ڈی آر او سرگودھا نے کہا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے۔ انکوائری میں ثابت ہو گیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے۔انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی، امام مسجد کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔

سیکرٹری یونین کونسل نے کہا کہ ہم نے نمبردار کی تصدیق اور بیٹے کی درخواست پر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔نمبردار نے کہا کہ میرے جعلی دستخط کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف ڈی سی سرگودھا کو کاروائی کی ہدایت کر دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس شخص کو نوکری سے برخواست کرنا چاہیئے۔ امام مسجد نے کہا کہ میں نے صادق علی کی نماز جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے،آرڈر جاری کرتے ہیں،

الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔

این اے 83 اور 85 سرگودھا میں الیکشن ملتوی معمہ بن گیا

ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

 دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply