نااہلی کیس، میں پی پی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کی نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کردیا عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نااہلی کیس کی بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نااہلی کیس بحال کیا،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی
آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو ملی بڑی "خوشخبری” پیپلز پارٹی کا جشن
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی درخواست دائر کر رکھی ہے,فریال تالپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج، رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھولا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، الیکشن کمیشن کا 8 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا