جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اِس وقت فلسطین میں بہت بُرا حال ہے، مسلسل بم باری ہو رہی ہے، اس وقت گیارہ ہزار فلسطینی اسرائیلی بم باری سے شہید ہوئے ہیں،
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ انکی سرپرستی کر رہا ہے، بچے عورتیں شہید ہو رہے ہیں اور امریکہ کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا،پوری دنیا میں اب لوگ اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، عالم اسلام کی فوج اگر انکے ساتھ مل جائیں تو حماس کی فوج اسرائیل کو مٹا سکتی ہے، امریکہ کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، اور مسلم حکمران خاموش ہو کر ساتھ دے رہے ہیں، یہ پورا عمل پوری دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر رہا ہے، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس تحریک کو ہم آگے بڑھائینگے، جاگیردار طبقہ ملک کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے، ہم عوامی رابطے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، 15 نومبر سے ہم عوام میں جانگے جلسے اور ریلیاں بھی کرینگے، کراچی میں ہم ملین کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کرینگے،
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ان سازش کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھے گا، اس حکومت اور الیکشن کمیشن نے غیر آئینی کام کیا ہے،ایک شخص جو نا اہل ہے اسے شہزادہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،دوسری جانب ایک پارٹی چیئرمین کو قید کیا ہوا ہے، پنجاب گورنر ہاؤس میں ن لیگ کا اجلاس کیسے ہو رہا ہے،چاروں صوبوں میں چاروں پارٹیوں کے گورنر لگے ہوئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے چاروں گورنر برطرف ہوں، ووٹر لسٹ کو ٹھیک کیا جائے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ووٹر لسٹ درست بنائیں،اگر ہم مردم شماری پر جائیں گے تو الیکشن آگے بڑھیں گے،
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب
اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین