اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

0
226

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی امداد کی غیر محدود رسائی کی اجازت دی جائے،غزہ میں خواتین اور بچوں کی فوری بنیادی ضروریارت کو پورا کیا جائے،منگل کے روز غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے ، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے سے بہت خوفزدہ ہوں،”میرا دل متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے،”انتونیو گوتریس نے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر حملے کی بھی مذمت کی.

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے بعد روس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال پر حملہ جرم اور غیر انسانی فعل ہے، اگر اسرائیل اس حملے میں ملوث نہیں تو وہ اس کی سیٹلائٹ تصاویر لازمی جاری کرے.ترجمان کا کہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلتی صورتحال خطے کے باہر تک پہنچ چکی ہے

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے ھسپتال پر بمباری کرکے آٹھ سو سے زائد انسانوں کو شہید کرکے جس بربریت ظلم اور انسانیت کشی کا مظاھرہ اسرائیل نے کیا ھے جنگی جرائم کی تاریخ میں اس کی مثال مشکل سے مل سکے گی۔ اسرائیل کے ان جنگی جرائم ظلم اور بربریت میں امریکہ اور یورپ کے ممالک برابر کے شریک ھیں۔ مسلم امہ اور انسانیت دوست ممالک کو اب روایتی بیانات سے ھٹ کر اقدامات کرنے ھونگے۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملےکی مذمت کی اور کہا کہ ہسپتال اور شہریوں پرحملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کا رستہ فوری طور پر کھولا جائے،

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

اسرائیلی حملہ،مسلم ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ فلسطین سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے، پوری دنیا کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا، کل اسپتال میں بم پھینکا جس سے اسی وقت 500 افراد شہید ہوئے،مسلم ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حماس نے جمہوری جماعت کے طور پر انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی، حماس سیلف ڈیفینس کا استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کررہی ہے،امریکہ نے فلسیطن کی مخالفت میں اسرائیل کا ساتھ دیا ،

ہسپتال پر بمباری، ملت جعفریہ پاکستان کا جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کی حمایت، جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا، علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ میں ڈھائے جانیوالے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں نہ ایسے الفاظ کہ کربناک مظالم کو بیان کیا جاسکے، صیہونی سامراجی قوتوں کے بدنما چہرے،عزائم اور باطنی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، غزہ میں ظلم کی تاریک رات برپا مگر افسوس اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ ودیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ہیں،مظالم کی انتہاءکے باوجود پاکستا ن کی جماعتیں اور تنظیمیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہ ہوسکیں، وقت آگیا کہ سامراجی و صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے امہ متفقہ عملی اقدام اٹھائے،

صدر پاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت
صدر مملکت نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کی ہے، صدر مملکت نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل نے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے تمام بین الاقوامی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کیا، صدر مملکت نے اسرائیل کی طرف سے سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شہری آبادیوں اور صحت کی سہولیات کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے،عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسرائیلی بمباری اور غزہ کے جاری محاصرے کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے،

Leave a reply