نااہلی کیس، فواد چودھری کو نوٹس جاری

0
35

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر فواد چودھری سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں

 

فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،

مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .

بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

 

امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے

Leave a reply