لاہور:اپنوں اوربیگانوں نے مل کرملک کونقصان پہنچایا: نیب براڈشیٹ معاہدہ،طارق فواد ملک کا جواب سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق نیب براڈشیٹ معاہدے سے متعلق طارق فواد ملک کا لندن عدالت میں جمع کروایا گیاجواب سامنے آگیا،
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اس وقت کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے بتایا کہ نیب اور براڈشیٹ کے درمیان میر اکردار” پوسٹ آفس“ کا تھا، معاہدے کے مرکزی کرداروں میں سید امجد، فاروق آدم خان، جیری جیمزاور ڈاکٹر ولیم پِیپر شامل تھے،
براڈشیٹ کیلئے کام کرنے والے نیب اہلکاروں کو اثاثوں کی ریکوری کاکوئی تجربہ نہیں تھا، ریکوری کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی، براڈشیٹ کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب براڈشیٹ کے درمیان معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، طارق فواد ملک کا لندن عدالت میں جمع کروایا گیاجواب سامنے آگیا ہے،
جس کے تحت طارق ملک نے بتایا کہ نیب اور براڈشیٹ کے درمیان میر اکردار پوسٹ آفس کا تھا، معاہدے کے مرکزی کرداروں میں سید امجد، فاروق آدم خان، جیری جیمزاور ڈاکٹر ولیم پِیپر شامل تھے۔