نیب بتائے کس اختیار کے تحت انکوائری دوبارہ شروع کی؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کیخلاف تحقیقات روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

نیب بتائے کس اختیار کے تحت انکوائری دوبارہ شروع کی؟ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کرلی ،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی پلی بارگین کرنے کے بعد نیب کا کیا اختیار بنتا ہے ؟ڈیپارٹمنٹ نے صحیح کیا یا غلط کیا نیب نے دوبارہ انکوائری کس قانون کے تحت شروع کی؟ نیب نے قانون کے اندر اور اپنے دائرہ اختیار میں ہی رہنا ہے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہر ایک پر دہشت پھیلا رکھی ہے،کیا نیب نے کیس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی شامل کرلیا ہے؟نیب کی جانب سے ہر ایک کو بلا کر کہا جاتا ہے جواب جمع کروائیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس ختم ہونے کے بعد دوبارہ کس قانون کے تحت انکوائری شروع کی ،نیب دنیا کے تمام امور کا انچارج نہیں ہے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

شیخ رشید قیدیوں پر مہربان ہو گئے

Shares: