کیسے کمایا،کتنا کھایا،کتنا لگایا اورکتنا بچایاایک اوروزیراعظم حساب کتاب کاوقت قریب آن پہنچا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/12/images-26.jpg)
راولپنڈی:ایک اور وزیراعظم کی من مانیوں اورشاہ چرخیوں کے حساب کتاب کاوقت قریب آن پہنچا،کل طلب ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اُن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔
احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تفتیشی ٹیم کو 26 اپریل کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ یوسف رضا گیلانی پر الزام تھا کہ آصف زرداری کو دی جانے والی گاڑیوں کا ٹیکس جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیا گیا اور انہوں نے اس معاملے میں قواعد و ضوابط کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی۔