نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

0
103
adyayla

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء شعیب شاہین، سوزین جہاں عدالت پیش ہوئے،وفاق سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل جبکہ نیب سے امجد پرویز اور رافع مقصود عدالت پیش ہوئے،عدالت نے رپورٹس کی کاپیاں درخواست گزار وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،

شعیب شاہین نے کہا کہ رپورٹس آگئی ہیں مگر ابھی پڑھی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں عدالت کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا،اس کیس کو کل سماعت کے لیے رکھتے ہیں،شعیب شاہین کا نیب ریفرنسز میں اسٹے دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی، شعیب شاہین نے کہا کہ دو دن کے لئے ہی سٹے دیں دے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کوئی ختم یا مکمل نہیں ہورہا،جو چیزیں دینے ہیں بس کل کو شعیب صاحب گلہ نہ کریں کہ یہ دیا ہے یہ نہیں،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی

واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چودہ نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ،بدنیتی پر مبنی ہیں ، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے ،اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے، دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہی ہو رہی، عمران خان کو کسی عدالت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، سائفر کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی جیل میں ہوئی، دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کو چیلنج کیا تھا تا ہم عدالت نے اوپن ٹرائل کا حکم دیا ،سماعت جیل میں ہی ہو گی، اسی طرح عمران خان نے باقی مقدمات کے جیل ٹرائل کو بھی چیلنج کیا لیکن عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا.

Leave a reply