گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سی او عدنان گیلانی نے استعفا دے دیا
نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سی او عدنان گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفا کمپنی کے بورڈ کے چیرمین کو بھجوادیا ہے،حالات کام کرنے والے نہیں رہے،میری تعیناتی اوپن میرٹ کے ذریعے ہوئی تھی،میرا 20 سالہ فنانس اور توانائی کے شعبے کا تجربہ ہے،میرا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا،ایل این جی کے سستے سودوں کے ذریعے سالانہ 2 ارب ڈالرکی بچت کی.
وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ آج نیب راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، نیب نے کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر رکھا ہے ،چیف ایگزیکٹو ایل این جی عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ نیب نے قبضے میں لے لیا.
ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں
واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، نیب نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا تھا، 29 اگست کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا.
شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا
شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں.