شاہد خاقان عباسی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

0
34

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے

مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا،قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔

بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم نے پاکستان کی خدمت کی جس کی سزا دی جا رہی ہے، عوام کو نواز شریف پر یقین ہے، سابق وزیراعظم پر چارج شیٹ کے 2 صفحات دیئے گئے۔

مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احسن اقبال کو پولیس نے عدالت جانے سے روک دیا تھا، مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست عدالت نے خارج کر دی ہے. مریم نواز کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.

ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ، یہی عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی معاونت پر مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانے جبکہ اور نیب سے تفتیش میں عدم تعاون پر ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

اسی عدالت نے نواز شریف کو بھی سزا سنائی اور نواز شریف سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

 

اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے.

ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی ہے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں عوامی اجتماع، وال چاکنگ،جلسے ،ریلیوں ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.

Leave a reply