احتساب عدالتوں میں جج تعینات کرنے کی ذمہ داری کس کی؟ سپریم کورٹ

0
43

پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی کے بلڈرز کی درخواست قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے وفاقی سیکریٹری قانون کو 6نومبر کو طلب کر لیا ،سیکریٹری قانون کی طلبی احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی پر کی گئی

عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی؟کتنی احتساب عدالتیں غیر فعال ہیں اور کب تک فعال ہوں گی؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے پلی بار گین کی درخواست دے رکھی ہے، چیئرمین نیب نے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی،متعلقہ احتساب عدالت سے پلی بارگین کی منظوری لینا باقی ہے،احتساب عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث منظوری نہیں ہو رہی،

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ جج تعینات نہ ہونے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ چند دن قبل اخبارات میں ججز کی آسامیاں پرکرنے کی خبر آئی تھی، عدالت نے سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی

Leave a reply