احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

0
30

احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمان کو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ دسمبر 2019 میں میر شکیل الرحمان کے خلاف تحقیقات شروع کی،میر شکیل الرحمان نے نواز شریف سے 54 پلاٹ حاصل کیے جب وہ وزیراعلیٰ تھےمیر شکیل الرحمان نے غیر قانونی طریقےسے ایل ڈی اے کے پلاٹ اپنے نام کروائے،میر شکیل الرحمان ان پلاٹوں سے متعلق رکارڈ فراہم نہیں کرسکے،

میر شکیل الرحمان کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ 34 سال بعد میرشکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا جو بدنیتی ثابت کرتا ہے، میرے موکل کی زمین میں کسی بھی قسم کی دو نمبری نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے اسی طرح گرفتار کیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیمطابق ملزم تفتیش میں تعاون کر رہا ہو تو اس کی گرفتاری نہیں بنتی ،میرے موکل کا نام میر شکیل الرحمان ہے اس وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا،بزنس مین کو طلب کرنے سے پہلے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا،

اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب نے 28 فروری کو طلبی کا نوٹس دیا،میر شکیل الرحمان نے کس طرح قانون کی خلاف ورزی کی؟میر شکیل الرحمان نے پرائیوٹ افراد سے زمین خریدی، میر شکیل الرحمان کو تنقید کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،نیب نے جب میر شکیل الرحمان کو طلب کیا وہ پیش ہوئے،12 مارچ کو دوبارہ میر شکیل الرحمان نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے کوئی بات نہیں پوچھی بس کہا چیئرمین نیب کا حکم ہے،آپ کوگرفتار کیاجاتا ہے،میر شکیل الرحمان کہیں نہیں جارہے،نیب نے میرشکیل الرحمان کاموقف نہیں سنا اورگرفتار کرلیا،

احتساب عدالت نے سماعت کے بعد میر شکیل الرحمان کا 11 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 24 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

Leave a reply