نیب حراست میں اب تک 12 اہم عہدیداران جان کی بازی ہار چکے ۔سینیٹر سحر کامران کا دعویٰ

0
34

نیب حراست میں اب تک 12 اہم عہدیداران جان کی بازی ہار چکے ۔سینیٹر سحر کامران کا دعویٰ

باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سینیٹر سحر کامران نے نیب کی حراست میں ہونے والی ہلاکتوں کے ‌بارے تشویشناک انکشاف کیا ہے اس بارے میں‌ سینیٹر سحر کامران نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسلم اومنی گروپ کے سی ای او 17 اگست 2020 کو فوت ہوئے . اعجاز میمن جو سندھ گورنمنٹ میں‌ ورکر اینڈسروس ڈیپارٹمنٹ‌ میں انجینئر تھے 31 مئی 2020 کو سکھر جیل میں‌نیب کی حراست میں جان کی با زی ہار گئے.

ایڈوکیٹ‌ظفر عباس لیہ سے بوگس ہاؤسنگ سکیم کے الزام میں گرفتار ہوئے . نیب کی حراست میں 86 دن قید رہے . جب وہ قریب المرگ پہنچے تو ان کو ہسپتال بھیج دیا گیا. وہاں ان کی 6 جون 2020 کو مو ت واقع ہوگئی.
راجہ عاصم سٹاک ایکسچینچ میں کرپشن کے الزام میں‌ قیدا ہوا علاج میں‌تاخیر کی وجہ سے فوت ہوگیا. بریگیڈیئر اسد منیر جنہوں نے کے پی میں‌ آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کو لیڈ کیا نیب کی دھمکیوں کی وجہ سے خود کشی کر کے 15مارچ 2019 کو چل بسے

محمد ناصر شیخ ڈائریکٹر کے ڈی اے نیب کی حراست میں 6 اپریل 2019 کو فوت ہو گئے.
معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر طاہر امین وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے نیب سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی بعد میں 5 اپریل 2019 کو وفات پا گئے.


قیصر عباس ندی پور پاور پراجیکٹ‌کیس میں‌ نیب کے ہاں قید ہوئے 1 اکتوبر 2019 کو فوت ہوگئے.
چوہدری ارشد چیئرمین ویلفیئر کمیٹی مینجنگ آفیسر کامرس ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائیٹی نیب کے ٹارچر سیل میں‌ 7 ا اگست 2018 کو فوت ہوگئے.
میاں جاوید احمد سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس 22 دسمبر 2018 کو نیب کی حرست میں‌فوت ہوگئے. محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر ریوینیو ایل ڈی اے 25 دسمبر 2018 کو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور وہ نیب کی حراست میں‌تھے

Leave a reply