نیب کی ڈیڈ لائن ختم ، بلاول نے جواب نہ دیا، ایک بار پھر طلب کیے جانے کا امکان

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی بلاول بھٹوکےخلاف جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی تحقیقات ،نیب کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کودی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی

بلاول بھٹونیب سوالنامے کا تحریری جواب جمع نہ کرواسکے،بلاول بھٹوزرداری کوجلد دوبارہ طلب کیے جانے کا امکان ہے ،نیب نےبلاول بھٹوکو35سوالات کاجواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،نیب نے زرداری گروپ آف کمپنیزسے متعلق معلومات بھی مانگیں تھیں،نیب تحقیقاتی ٹیم تمام امورسے ڈی جی نیب راولپنڈی کوآگاہ کرے گی.

نیب حکام زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹ سے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی جے وی اوپل میں منتقلی پر تحقیقات کر رہے ہیں، واضح رہے کہ زرداری گروپ میں بلاول زرداری %25فیصد حصص کے مالک ہیں.

قبل ازیں بلاول زرداری کو نیب نے 24 دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے تھے. بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ وہ 24 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں، دستاویزات بھی سامنے ہیں، چھ ماہ گزرنے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

بلاول کے بیان کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیب کو دھمکی اور نازیبا الفاظ قانونی عمل سے نہیں روک سکتے ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے.

 

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول زرداری 29 مئی کو نیب میں پیش پہوئے تھے، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا تھا. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا

Leave a reply