نیب قومی خزانے میں کتنے پیسے لانے میں کامیاب ہوئی، اہم خبر

نیب قومی خزانے میں کتنے پیسے لانے میں کامیاب ہوئی، اہم خبر

باغی ٹی وی:نیب نے قومی خزانے سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانا شروع کردیا. قومی احتساب بیورو لاہور نے ملکی خزانے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں سے چار ارب دس کروڑ سے زائد رقم واپس نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کروادی ہے۔

نیب لاہور کے دستاویزات کے مطابق چار سال کے دوران ایک سو اکاون کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے ذریعے اربوں روپے واپس کے کر خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق نیب نے پچھلے چار سال کے دوران چار ارب دس کروڑ پچاسی لاکھ پندرہ ہزار بد عنوان عناصر سے نکلواکر خزانے میں جمع کرادیے۔دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے2016 میں ستائیس کروڑ بیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار تین سو نو روپے، 2017 میں ایک ارب بائیس کروڑ تین لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو تین روپے پلی بارگین کے تحت حاصل کیے۔
آپ شاید اس میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

اسی طرح 2018 میں دو ارب تینتالیس کروڑ سینتیس لاکھ ایک ہزار دو سو اڑسٹھ اور 2019 کے پہلے چار ماہ میں اٹھارہ کروڑ تئیس لاکھ اٹھارہ ہزار خزانے مں جمع کروادیے۔نیب کے مطابق پلی بارگین کرنے والوں میں کئی بڑی شخصیات کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں.

Comments are closed.