نیب میں تبادلے، ڈی جی نیب لاہور کو بھی ہٹا دیا گیا
قومی احتساب بیورو (نیب)میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی اور تبادلے منسوخ کروا دیئے
پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سےتقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن کو 45ہزار جرمانہ کر دیا۔امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیا۔
قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،ڈي جي نيب راولپنڈي عرفان منگی کو ہٹا دیا گیا ،عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا ،ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا دیا گیا ،مرزا سلطان محمد سلیم نئے ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے، مرزا سلطان محمد سلیم پہلے ڈی جی نیب سکھر تعینات تھے ،مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے ،نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا ،فیاض احمد قریشی نئے ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیئے گئے ہیں
شہزاد سلیم اپریل 2017 سے دسمبر 2021 اور اپریل 2022 سے آج تک ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے اپنے دونوں دور میں شریف خاندان کے خلاف سرگرم رہے۔ لاہور ہائیکورٹ بھی شہزاد سلیم پر متعدد بار برہم ہو چکی تھی، شہزاد سلیم کے بطور ڈی جی نیب نامور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت سرکاری افسران کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تھی ہزاد سلیم کے ہی دور میں ن لیگی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا بعد میں ن لیگی رہنماؤں کو عدالتوں نے ضمانتوں پر رہا کیا ہے
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ