سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم ،چیف جسٹس آف پاکستان سے بشری بی بی کیخلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

0
46

پنجاب اسمبلی میں سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش کی گئی-

باغی ٹی وی : مذکورہ قرارداد ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے پیش کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کے خلاف سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا-

مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی مہم چلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کسی بھی خاتون اول کو ایسی گھٹیا مہم لیڈ کرنا زیب نہیں دیتا سیاستدان عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں- لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں-

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوجعلی ہے،شہباز گل

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا اور سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد کی آڈیو کال پر ازخود نوٹس لیں –

علاوہ ازیں قررار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت سے بھی مطالبہ کر تا ہے کہ اس آڈیو کا کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے-

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا سے منسوب ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے،مریم نواز

مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا-

کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

بشریٰ بی بی مزید کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور باقی سب جو بولیں گے وہ سب پلاننگ کے تحت ہے، آپ نے ان کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، آپ نے سوشل میڈیا میں لیٹر (مبینہ دھمکی آمیز امریکی خط) کا معاملہ اٹھانا ہے کہ وہ خط صحیح ہے، یہ غداری کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہرکی قوتیں بھی ہیں اور سب، یہ سارا آپ کو پتا ہے’۔

بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ’ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہےکہ ان کو بھی پتہ ہےکہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے’۔ مبینہ لیک آڈیو میں سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ‘فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہےکہ ہمیں پتہ ہےکہ یہ کون غدار کر رہا ہے-

فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

Leave a reply