نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں
نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا ،عمران خان کا توشہ خانہ تحائف لیتے ہوئے اشیاکے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا، نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ سے لی گئی 3 گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار ہے،عمران خان کی جانب سے 3 قیمتی گھڑیوں ،گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، تحائف کیلئے عمران خان کا رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاونٹ سے کرنے کا انکشاف ہوا ہے،
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے
جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ