نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے، مریم اورنگ زیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے

باغی ٹی وی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا، نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے .بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں ، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ، کوئی ریفرنس نہیں.نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا .نیب نیازی گٹھ جوڑ 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گھڈے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا آٹا، چینی چور عمران اور اور بزدار صاحب کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کے لئے حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گڑھے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔

Comments are closed.