109 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب میں پیشی: عمران خان سے پوچھ گچھ مکمل

0
70
imran_khan

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا۔

باغی ٹی وی : نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان نیب راولپنڈی آفس میں موجود ہیں-

نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی گاڑی میں نیب راولپنڈی پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی کونیب دفتر داخلے سے روک دیا گیا۔ عمران خان کچھ دیر تک نیب دفتر کے باہر اپنی گاڑی میں ہی موجود رہے جس کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد انجم خود بھی نیب راولپنڈی آفس پہنچے-

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے عمران خان سے کیس سے متعلق 20 سوالات کے جواب طلب کیے جا رہے ہیں، عمران خان کی اہلیہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر گاڑی میں موجود ہیں۔

عمران خان نے ہی منصوبہ کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو کیا …

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان سے پوچھ گچھ مکمل کی۔

عمران خان نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے، این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔

نیب کی جانب سےعمران خان سےبرطانوی کرائم ایجنسی کےساتھ خط وکتابت کےریکارڈ سےمتعلق سوالات کیےجارہے ہیں نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈز کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا عمران خان کو منقولہ اورغیر منقولہ اثاثوں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بیوی، بچوں سمیت تمام زیر کفالت افراد کےاثاثوں کی تفصیل بھی طلب کرلی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 1992 کے بعد کے اثاثوں کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ سے 190 ملین پاونڈز لا کر واپس ملزمان کو دیئے گئے، عمران خان نے ملزمان کو پیسے واپس دے کرمالی فائدے لیے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش …

نیب نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کے 190 ملین پاونڈز ملزمان کو واپس کیے گئے، عمران خان نے ملزمان سے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے لیے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔

عمران خان کی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے موقع وہاں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس، رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ فورس کے دستوں کے علاوہ مرکزی دروازے پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ نیب دفتر کے باہر بکتر بند اور قیدی وین بھی پہنچادی گئیں۔

گھر سے باہر نکلتا ہوں تو میں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا …

Leave a reply