اسلام آباد:نیب کو بالآخر بڑی کامیابی مل گئی ہے اور اطلاعات ہیں‌کہ قوم کا پیسا لوٹنے والوں سے وصولی کا آغاز ہو گیا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے گرفتار سات ملزمان نے آخر کار پلی بارگین کرتے ہوئے دس ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے واپس کرنے کے لیے درخواست کر دی۔

جعلی اکاونٹس کے ملزمان میں عبدالغنی مجید سمیت 7 دیگر شامل ہیں، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں بھی خرد برد کی ہے، پلی بارگین کے تحت ملزمان 266 ایکڑ سے زاید اراضی بھی واپس کریں گے۔

Shares: