سوال کا جواب نہ ملنے پر چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو جھاڑ پلا دی،
انہوں نے کہا کہ اگر کیس کے متعلق مکمل آگہی نہیں تو روسڑم میں کیا لینے آگئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ملزمان سلیم جہانگیر اوریار محمد کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے متعلق سوال کا جواب نہ ملنے پر معزز چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کیس سے متعلق کچھ نہیں معلوم توآپ کےعدالت میں ہونے نہ ہونے کاکوئی فائدہ نہیں،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اس سے متعلق معلوم نہیں توروسٹرم کیوں آگئے؟
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرعدالت کی معاونت نہیں کرسکتا توپراسیکیوٹر جنرل کوطلب کرلیتے ہیں ،
نیب کےاسپیشل پراسیکیوٹرزکوکیس کاکچھ بھی نہیں پتا،ملزمان سلیم جہانگیر اوریار محمد کی درخواست ضمانت پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت پر چیف جسٹس نے نیب پراسکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا.