قومی احتساب بیورو کی ایک اور بڑی کامیابی ، کیا ہے وہ ؟ جانیئے اس خبر سے
اسلام آباد:نیب کو لوٹے ہوئے پیسوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ، غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ٹھیکے لینے والی کمپنی کے مالک نے اعتراف جرم کرتے ہوئے رقم واپس کر دی ہے۔
دوسری طرف قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہریش نامی ملزم نے دو کروڑ تین لاکھ 52 ہزار ادا کرکے پلی بارگین کر لیاہے۔ ہریش نامی کمپنی کے مالک غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔
یاد رہے کہ اسی ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید ، مناہل مجید اور سابق سیکرٹری سندھ اعجاز خان ملزم نامزد ہیں۔ ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو بھی ملزم نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔