شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

0
31

شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیب کی نئی ترامیم کے تناظر میں شاہد خاقان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر کل احتساب عدالت میں سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا پٹشنر کی جانب سے کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہوگئی ۔ اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
واضح رہے کہ اس سے قبل اس بارے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبارتباہ ہوچکے جب کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو اپناکام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔ جب کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب ترامیم اس اسمبلی نے کیں جو مکمل ہی نہیں، اس نکتے پرکوئی قانون نہیں ملاکہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کرسکتی ہے یا نہیں، سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کررکھا ہے۔

Leave a reply