نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا درپیش ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل کیے گئے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہے،تمام وزارتوں کو ملازمین سے متعلق فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق تمام تفصیلات تحقیقاتی کمیشن کو بھیجی جائیں گی،پی پی دور میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق نظرثانی کمیٹی قائم کی گئی تھی،خورشید شاہ نظرثانی کمیٹی کے چیئرمین تھے اورکمیٹی نے عارضی ملازمین کو مستقل کیا تھا
خورشید شاہ کے حلقہ میں وڈیرے نے اپنی جگہ کسان کو بھجوایا جیل
نیب نے خورشید شاہ کو طلب کرنے کے لئے اجازت مانگی ہے، نیب نے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اب تک دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیب کو ریکارڈ جمع کرا دیا ہے جبکہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا انہیں یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹرز میں خورشید شاہ سمیت ان کی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھیتجوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی، اب انہیں باقاعدہ طلب کیے جانے کا امکان ہے تا ہم ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے ابھی تک وارنٹ نہیں جاری کیے گئے.
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، زرداری کو چند روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا