کراچی :اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام”بلبلے” کے مرکزی کردار اداکارنبیل ظفرنےمعافی مانگ لی ،باغی ٹی وی کےمطابق اے آروائی ڈیجیٹل پرچلنے والے پاکستان کے معروف ترین اوربچوں کے پسندیدہ ترین پروگرام "بلبلے” کے مرکزی کردارنبیل نے ٹویٹرپرچلنے والے پختونوں کے بارے میں ٹرینڈ کے حوالے سے معذرت کرلی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق معروف اداکارنیبل ظفرنے اپنے ایک وڈیوپیغام میں اے آروائی ڈیجیٹل کے معروف پروگرام ” بلبلے” میں‌ کافی عرصہ پہلے ایک مزاحیہ کردارکے حوالے سے تمام پختون بھائیوں سے معافی مانگی ہے جس میں پروگرام میں ایک مزاحیہ کردارکے دوران کچھ ایسے الفاظ اورجملے استعمال ہوگئے جن میں پختونوں کا ذکرآگیا اوریہ ذکربھی ہرکسی کے متعلق نہیں تھا بلکہ ایک مخصوص کردارسے متعلق تھا

 

نبیل نے اس حوالے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ توایک فنکاراوراداکارہیں اورمعاشرے میں اکثروبیشترہونے والے عوامل کے حوالے سے مختلف کردارپیش کرتے رہتے ہیں‌، ایسے ہی پختونوں کے بارے میں ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکاراوراداکارہوتے ہوئے وہ کئی مشہورکرداربھی اداکرچکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا مقصدکسی کی تذلیل یا توہین نہیں ہوتا بلکہ وہ ہرکسی کوخوش دیکھنا چاہتے ہیں

معروف پروگرام بلبلے کے مرکزی کردارنبیل کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اگرکسی پختون حتی کہ کسی دوسرے طبقے کے کسی فرد کا دل دکھا ہے تووہ معافی کے طلب گارہیں

Shares: