اداکار نبیل ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک ڈرامے میں لڑکی بننے کے واقعہ کو یاد کیا ہے ، اور بتایا ہے کہ جب میں‌لڑکی بنا تو سچ میں میرے پیچھے کچھ مرد لگ گئے. تفصیلات کے مطابق نبیل ظفر نے بتایا کہ
ہم نے ایک فوٹو شوٹ کیا تھا جس میں سردار دلاور محمود اسلم کا کردار مقبول تھا جس وہ شادیاں کرتا ہے اس میں میرا لڑکی کا کردار تھا۔انہوں نے بتایا کہ میک آپ آرٹسٹ مسرت آپا نے وگ لگا کر میرا میک اپ کیا تھا ،جب میں فوٹو گرافر کے ساتھ گاڑی میں نکلا تو موٹرسائیکلیں آس پاس سے گزر ہی تھیں پھر اندازہ ہوا کہ میں تو لڑکی بنا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ”لڑکی کا کردار نبھانے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور شائقین کا ریسپانس بھی بہت اچھا ملا تھا”، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر کام بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کی ہے، میں نے کبھی بھی یہ نہیں دیکھا کہ مجھے سکرین پر نظر آنا ہے میں ہمیشہ یہ دیکھتا ہوں کہ کردار جو ملا ہے اس میں کام کرنے کا کتنا مارجن ہے. انہوں نے کہاکہ میں‌جتنے بھی ڈرامے بناتاہوں ان میں مزاح اور سوسائٹی کو ملنے والے اچھے پیغام کو یقینی بناتا ہوں.

میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

Shares: