نیب کے بلانے پر آ گیا، قائم علی شاہ نے "ڈیل” بارے اہم انکشاف کر دیا
سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب راولپنڈی آفس میں پیشی کے بعد روانہ ہو گئے
قائم علی شاہ کو پاکستان اسٹیل مل کی زمین کے کیس میں طلب کیا گیا تھا قائم علی شاہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے .نیب پیشی کے بعد قائم علی شاہ نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ لا میں ترمیم کر دیں میں نے انکار کیا،کہا گیا کہ قانون سازی کر کے اختیارات دیئے جائیں میں نے انکار کیا،نیب نے بلایا ہم آ گئے، کوئی ڈیل نہیں ہوئی پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پیپلز پارٹی نے شامل ہونا ہے یا نہیں،نیب نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا نہ ہی دوبارہ طلبی کا کہا گیا ہے،
سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ جعلی اکاونٹس سے جڑے کیس میں نیب ٹیم کی طلبی پر پیش #FakeAccounts #Pakistan #PPP pic.twitter.com/2bpJNDIXz6
— Afzal Javed (@afzaljavedmedia) May 27, 2021
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئی تھی.
سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر