نیب کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس کیوں نہ ہوسکا ؟

نیب کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس کیوں نہ ہوسکا ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس نہ ہوسکا

شہزاد اکبر کی عدم شرکت کے باعث اجلاس نہیں ہوا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے آج طویل ملاقات ہوئی ہے، شہزاد اکبر لاہور میں موجود ہیں بابراعوان نے خاندان میں انتقال کے باعث شرکت سے معذرت کی، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے دوران نیب کے معاملے پر بات چیت ہوئی،

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

شہزاد اکبر مداخلت نہ کریں، چیئرمین نیب کو یہ کام کرنا ہو گا، سلیم مانڈوی والا برس پڑے

نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نیب حکام کے اثاثوں پر بات ہوئی،چیئرمین سینیٹ کو کہا ہے کہ پارلیمانی طریقہ کار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اگر نیب یا حکومت سمجھتی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے تو آکر بتا دیں ہرگز ایسا نہیں کہ ہم نے ان پر کوئی بلیم گیم کرنی ہے ،نیب کے معاملے پر دوبارہ اجلاس ہوتے رہیں گے،چاہتا ہوں کہ نیب کے معاملے پر اتفاق رائے سے حل نکلے،شہزاد اکبر نے سینیٹ میں کہا ہے کہ دو لوگ نیب کی تحویل میں مرے ہیں،نیب کہتا رہا ہے کہ کوئی شخص نیب کی تحویل میں نہیں مرا ،

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور نیب کے بیان میں تضاد ہے،میں چاہتا ہوں اتفاق رائے سے مسئلے کا حل نکالا جائے،

چیئرمین سینیٹ نے نیب معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Comments are closed.