نیب لاہورنے عید سے قبل ہی عیدی دے دی مگر کس کو؟

0
56

نیب لاہورنے عید سے قبل ہی عیدی دے دی مگر کس کو؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور میں بدعنوانی کے مقدمات میں ملزمان سے برآمد رقوم متاثرین و حکومتی خزانے میں جمع کروانے کیلئے تقریب کا انعقاد ہوا

تقریب میں نیب لاہور کے تمام انویسٹی گیشن ونگز کے ڈائریکٹرز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا. چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی جاری کردہ ہدایات کیمطابق عیدالفطر سے قبل ہی ملزمان سے برآمد رقوم متعلقہ متاثرین کے حوالے کر دی جائیں تاکہ انکی عید کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں

تقریب میں نیب لاہور کیجانب سے 250 متاثرین کے مابین 83.515 ملین کی خطیر رقم تقسیم کی گئی. ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے 207 متاثرین نے 5 کروڑ 70 لاکھ مالیت کے چیک موصول کرتے ہوئے اپنی 100 فیصد ریکوری مکمل کی،میسرز ایکسز گلوبل لمیٹڈ کے 41 متاثرین نے 1 کروڑ 67 لالھ روپے کے چیک وصول کئے .

بینک آف پنجاب، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پوسٹ کے نمائندگان نے 100 ملین مالیت کے چیک وصول کئے

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

ہواؤں کا رخ بدل ہی گیا، وفاقی وزیر کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن کے عین مطابق کرپشن مقدمات میں ملوث ملزمان سے لوٹی دولت کی وصولی و برآمدگی کو تیز تر کیا جا رہا ہے ، ہائوسنگ سیکٹرکے مقدمات میں عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئےنیب کی کوششوں میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ عوام کے نقصان کا فوری طور پرازالہ کیا جاسکے ، نیب ‘فیس نہیں کیس’ کی پالیسی پر مکمل یقین رکھتا ہے اور نیب کی پہلی ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے

عید کی خوشیاں نیب کے سنگ، نیب لاہور نے بڑا پروگرام بنا لیا

Leave a reply