نیب نے مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے ایک اور رہنما کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنے مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے ایک اور رہنما کو طلب کر لیا

مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف 17 اگست کو طلب کر لئے گئے،محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہو گئے،شہباز شریف ، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی انکوائری میں شامل ہیں

محسن لطیف کو ضروری کاغذات کے ہمراہ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہوئے تھے، گزشتہ روز مریم نواز بھی نیب میں پیش ہوئی تھیں اس موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس پر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ن لیگ نے وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے11۔اگست2020 کو ان کی نیب میں پیشی کے موقع پر سوچی سمجھی سکیم کے تحت ہنگامہ آرائی کی۔ جاتی عمرہ سے لائے ہوئے پتھروں سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ لیگی کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ مریم نواز نے دانستہ صورتحال کو کشیدہ سے کشیدہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پنجاب پولیس نے کشیدہ صورتحال پر بااحسن و خوبی کنٹرول کیا۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام شرپسند عناصر کو قرارواقعی سزا دینے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.