نیب نے تحریک انصاف کے اہم ترین منصوبے کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی،بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا میں 6الگ الگ انکوائریز کی منظوری دے دی گئی،شوگرسبسڈی اسیکنڈل میں ملز انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 7 انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دے دی،سابق ایم ڈی پی پی ایل عاصم مرضی خان اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی،ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی،سابق ایم پی اے قیصر ولی خان کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

شوگر سبسڈی اسیکنڈل میں شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، بنوں شوگر ملز لمیٹڈ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری جب کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

ایڈیشنل کنٹرولر عبد الولی خان یونی ورسٹی مردان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری سمیت کے پی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو کے خلاف بھی انکوائری کی منظوریاں دی گئیں، ریونیو ڈیپارٹمنٹ افسران اور اہل کاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

دلاور حسین میمن سی ای او سیپکو سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، عدم شواہد پر نظیر سومرو سی ٹی او سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، پاک پی ڈبلیو ڈی افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی، ٹی ایم اے ٹاؤن افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوریاں دی گئیں۔

گومل یونی ورسٹی ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، سابق ضلع ناظم پشاور اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب پیش ہوں، احتساب عدالت

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں، نیب افسران لوٹی رقم برآمد کرنے کیلئے کوششیں مزید بڑھائیں، تحقیقات کیلئے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا، نیب قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply