باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے بعد نیب کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری ہو رہے ہیں
نیب نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ نیب نے حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں طلب کیا ہے،قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی ارسال کر دیا گیا۔
نیب کے مطابق حنیف عباسی اور ذوالفقار گھمن کے خلاف کرپشن الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا
چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش
120 نئی عدالتوں کے قیام بارے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب
کرپشن مقدمات کے فیصلوں کی تاخیر کا ذمہ دار نیب،چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں،سپریم کوٹ
مریم اورنگزیب کا بھی چیئرمین نیب کے استعفیٰ اور نیب کو بند کرنیکا مطالبہ
قبل ازیں حنیف عباسی کی رہائی کے خلاف اے این ایف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا اے این ایف کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا. اے این ایف نے رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ،سپریم کورٹ نے اپیل پر اعتراض لگایا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست کےکئی اوراق پڑھنے کے قابل نہیں .درخواست کےساتھ منسلک دستاویزات کی صاف ستھری کاپی دی جائے جس پر اے این ایف نے کہا کہ اپیل دفتری اوقات مکمل ہونےسے پہلےسپریم کورٹ میں جمع کرادے گا .
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کی تھی. حنیف عباسی و دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔