نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے

0
106

نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے
حضرت مولانا رومی رحمةاللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک اژدھا ریچھ کو کھینچ رہا تھا ایک دلاور پہلوان ادھر سے گزرا اور ریچھ کی مدد پر آمادہ ہوا اژدھے کی سخت گرفت سے ریچھ چلایا تو دلاور نے اسے اژدھے کے قنضے سے چھڑا دیا وہ داو پیچ بھی جانتا تھا اور قوت بھی رکھتا تھا اس نے اژدھے کو مار ڈالا اژدھے کو اس نے ایسے داو سے بے بس کیا کہ ریچھ جسمانی ہلاکت سے بچ گیا اژدھے میں قوت تو بہت ہوتی ہے مگر داو پیچ وہ نہیں جانتا غرض ریچھ کو اژدھے سے چھٹکارا ملا اور اس جواں مرد پہلوان کی ہمتِ مردانہ کا شکر گزارہوا تو سگِ اصحاب کہف کی طرح اس کے ساتھ ہوگیا وہ شخص تھکا ہوا تھا ایک جگہ آرام کرنے کے لیے لیٹ گیا اور ریچھ ازراہ محبت پاسبانی کرنے لگا

بچوں کی عزت کریں بلاوجہ سختی بچوں کی اخلاقی تربیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے


ایک راہگیر نے جو یہ حال دیکھا تو پوچھا کہ اے بھائی خیر تو ہے یہ ریچھ تیرا کون ہے؟ اس نے سارا قصہ اور اژدھے کا واقعہ سنا دیا راہ گیر نے کہا اے سادہ دل! ریچھ پر اعتبار مت کر نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے جس چال سے بؑی ممکن ہو اسے مار بھگا اس نے جواب دیا خدا کی قسم تو ازراہ حسد کہتا ہے ورنہ تو بجائے اس کے ریچھ بن کے اس کہ محبت کو دیکھتا اس نے کہا کہ نادانوں کی محبت بہت چکنی چپڑی ہوتی ہے لیکن میرا یہ حسد اس کی محبت سے بہتر ہے ارے بھلے مانس میں۔ریچھ سے کم تو نہیں اس کو ترک کر دے تاکہ میں تیرا رفیق رہوں مکرا دل بری فال کے خیال سے لرزنے لگتا ہے اس ریچھ کے ساتھ گھنے جنگل میں نہ جانا میرا دل جو کانپتا ہے سویہ وہم نہیں ہے بلکہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے جھوٹا دعوی اور خوامخواہ کی ترنگ نہیں ہے میں مومن ہوں اور مومن خدا کے نور سے دیکھتا ہے اور دیکھ خبردار اس آتش کدے سے دور بھاگ ناصح نے کہا جب تو دوستی کی بات نہیں مانتا تو لے الوداع اس نے کہا چل اپنا راستہ لے تو میرا ایسا غمخوار کہاں سے آیا چلتے چلتے اس نے پھر کہا کہ دیکھ میں تیرا دشمن نہیں ہوں تیری بھلائی اسی میں ہے کہ تو میرے ساتھ چل لے اس نے کہا مجھے اب نیند آ رہی ہے تو میرا پیچھا چھوڑ اور اپنا راستہ لے وہ بدگمان نادان اور نااہل۔تھا اس نے اپنے کتے پن کی وجہ سے عقل مند ناصح پر حسد کی تہمت لگائی اور ریچھ کو محبت اور وفا کا پتلا سمجھا آخر کار اس مسلمان نے نادان سے نجات حاصل کی اور منہ ہی منہ میں لاحول پڑھتا ہوا اپنا راستہ لیا اور اپنے جی میں کہا جب نصیحت اصرار زبردستی سے اس کی بدگمانی اور بڑھتی ہے تو سمجھونصیحت کی راہ بند ہو گئی اور ایسے لوگوں سے منہ پھیر لینا واجب ہو گیا

گرگٹ رنگ بدلنے کےساتھ خواب بھی دیکھتے ہیں


ادھر جب وہ شخص سو گیا اور ریچھ مکھیاں اڑاتا رہا مکھیاں بار بار آنے لگیں اور یہ بار بار اڑاتا رہا اس طرح اس نے کئی بار اس جوان کے منہ پر سے مکھیاں اڑائیں مگر مکھیاں پلٹ پلٹ کے وہیں جمع ہو جاتی تھیں آخر بیزار ہو کر ایک طرف دوڑا ہوا گیا اور پہاڑ پر سے ایک بڑا پتھر اُٹھا لایا اس نے دیکھا کہ مکھیوں کے جھنڈ کے جھنڈ اس شخص کے منہ پر چمٹے ہوئے ہیں بس اس نے پتھر اٹھایا اور اس ارادے سے کہ یہ مکھیاں نہ اڑیں اور نہ منہ پر بیٹھیں سونے والے کے منہ پر مارا پتھر نے سونے والے کے منہ کو خشخاش کی طرح پاش پاش کر دیا اور تمام دنیا کے لیے یہ ضرب المثل بنا دی کہ نادان کی محبت اس ریچھ کی محبت کے برابر ہے لہذا اس کا کینہ عین مہر اور مہر عین کینہ ہے ( مولانا رومی رحمةاللہ علیہ۔ حکایاتِ رومی)

Leave a reply