سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں کے ڈائریکٹر ندیم بیگ جن کی ایک بڑی فین فالونگ ہے ان کے کام کو لوگ نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ منتظر بھی رہتے ہیںکہ کب ان کا کوئی نیا پراجیکٹ آئیگا. گزشتہ سال ان کی فلم لندن نہیںجائونگا نے کامیابی حاصل کی. ندیم بیگ نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. ندیم عوام کی پسند نہ پسند سے خوب واقفیت رکھتے ہیں لہذا وہ کام ہی ایسا کرتے ہیںجو رد نہ ہو اور عوام ہاتھوں ہاتھ لے. حال ہی میں ندیم بیگ نے کہا ہے کہ میںشان شاہد اور ہمایوں سعید کے ساتھ سکس سگما کے بینر تلے کام کرنا چاہتا ہوں . ندیم بیگ کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے لالی وڈسپر سٹار شان شاہد نے کہا کہ بہت شکریہ ندیم ، یقینا آپ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ رہے گا
بے شک آپ اک بڑے اور بہترین ڈائریکٹر ہیں. یاد رہےکہ شان شاہد کی گزشتہ سال فلم ضرار ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی ، لیکن ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو خاصا سراہا گیا. ہمایوں سعید بنیادی طور پر ٹی وی کے اداکار ہیں جبکہ شان شاہد فلموںکے اداکار ہیں، ہمایوں سعید فلم اور ڈرامہ دونوں کرتے ہیں جبکہ شان شاہد صرف فلم کرتے ہیں انہوںنے کبھی بھی چھوٹی سکرین پر جا کر کام کرنے کو ترجیح نہیںدی .