معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا . بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ میری توقعات سے بڑھ کر ریسپانس ملا ہے. اگر ابھی تک اس پیٹرن پر فلمیں بننا شروع نہیں ہوئیں تو اس کا جواب یہ ہے پاکستان میںویسے ہی فلمیںکم بنتی ہیں. انہوں نے کہا کہ وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا تجربہ رہا ہے. وہ ایک باصلاحیت اداکار ہے وہ آیا اور چھاگیا، میںیقینا اس کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گا.
ندیم بیگ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک فلم کرنے جا رہا ہوں اور اس میںہمایوں سعید ہیں . ندیم بیگ نے مزید کہا کہ” پاکستان میں بہت اچھے ایکٹرز ہیں اور ڈائریکٹرز بھی ہیں”. فلم جوائے لینڈ اور کملی میری پسندیدہ فلمیں ہیں صائم صادق اور سرمد کھوسٹ بہترین ڈائریکٹرز ہیں انکا کام ایسا ہے کہ ان کو ایوارڈز ملنے چاہیں. ندیم بیگ نے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین کام ہو رہا ہے اور لوگ اب بننے والی فلمو ں کو دیکھنے میں دلچپسی بھی رکھتے ہیں.