نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

نادیہ حسین کے اس پیغام کو ان کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا
nadia hussain

معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی تب نصیب ہو گی جب ہم قرضوں سے آزاد ہو جائیں گے ، اقتصادی طور پر خوشحال ہو جائیں گے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں‌وہ پاکستان کا جھنڈا پکڑے ہوئے کھڑی ہیں اور انہوں نے پاکستانی جھنڈے کی طرح سبز لباس زیب تن کیا ہوا ہے. نادیہ حسین کے اس پیغام کو ان کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا، اور ان کی اس پوسٹ پر آزادی مبارک کے پیغامات بھی لکھے.

اسی طرح سے اداکارہ سحر خان نے بھی اس موقع پر خصوصی ٔپیغام دیا اور کہا کہ میری دعا ہے ہمارا ملک ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے، ہم ہر قسم کی پریشانیوں سے نکل جائیں یہاں‌خوشیوں‌کا راج ہو،سحر خان کے علاوہ بلال قریشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو ہم سب کو آزادی مبارک .سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا کہ ”یوم آزادی کا سبق اور پیغام یہ ہے کہ نوجوان قائداعظم کی اساسی تعلیمات اور آزادی کی روح کے مطابق پاکستان کی تشکیل نو کی جدوجہد کا آغاز کریں انقلابی عوامی جدوجہد کریں”۔ جب تک آزادی کی روح بحال نہ ہو جائے ہم اپنے مسائل سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔پاکستان کو سنوارنا اور اس کی ترقی یقینی بنانا ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ ہم سب ایک ہوکر اس ملک میں تعمیرو ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کریں۔

کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

Comments are closed.