نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ایموجی کی پوسٹ شئیر کی جو حالات کے پیش نظر تنگ نظر آرہا ہے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری کے مواد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
https://www.instagram.com/p/CE7oOFKBglU/?utm_source=ig_embed
نادیہ جمیل نے لکھا کہ پاکستانی ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت کو مارا پیٹا جاتا ہے گھریلو تشدد کیا جارہا ہے لیکن وہ پھر بھی مرد کے ساتھ رہنے کے لیے بے تاب ہے۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر اس طرح کی کہانیاں معاشرے کو کیا مثبت پیغام پیش کرتی ہیں؟

اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں لکھا کہ ہمارے ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے کہ عورت اُس مرد کے لیے اپنے آنسو بہا رہی ہے اور اُس کی محبت میں جل رہی ہے جو اُس پر ظلم کر رہا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ اپنی شادی کی رات میں اپنے کمرے کے باہر کیوں کھڑے ہوجائیں گے ، کیوں کہ وہ آپ تینوں کمرے سے باہر نکل جاتا ہے اور پھر اگلے منظر میں اپنی رونے والی محبت کو ختم کرنے کا دعوی کرتا ہے۔ کیوں کیوں؟عورت کو ایک شکاری دکھانا چاہتے ہیں اور اُن کے ہیرو ڈراموں کے ہیرو ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’عورت شکاری نہیں ہے بلکہ اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور الحمداللّہ ہمارے رب نے عورت کو احترام اور عزت کا مقام دیا ہے۔

آخر میں اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم ٹی وی پر بھی عورت کو وہی عزت اور احترام دے سکتے ہیں؟

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ SayNoAbuse ،WomenEmpowerment اور DomesticViolence بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل ایک سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ظلم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتی نظر آتی ہیں۔

الحمداللہ سر کے دوبارہ سےاُگنا شروع ہو گئے ہیں ادکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

مجھے خود پر فخر ہے کہ میں نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا نادیہ جمیل

Comments are closed.