میرے ساتھ جنسی ہراسانی کے جتنے بھی واقعات ہوئے گھریلو ملازم اس میں ملوث تھے نادیہ جمیل

میرے ساتھ جو بھی کیا گیا گھریلو ملازمین کی طرف سے کیا گیا
0
38
nadia jamil

اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک بار پھر بچپن میں ہوئی خود کے ساتھ جنسی ہراسانی پر بات کی ہے ، انہوں نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ بچپن میں جو کچھ بھی ہوا وہ گھریلو ملازمین کی طرف سے ہوا ، میرے ساتھ اس قسم کے واقعات کی شکایات جو میں نے کیں میرے گھر والوں نے اس پر کان نہیں دھرے. انہوں نے کہا کہ گھر کے ملازمین دیکھ لیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ گھر میں مالک کب اور کتنی دیر رہتاہے، اس کے بعد وہ بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور بچے معصوم ہوتے ہیں وہ ڈر اور سہم جاتے ہیں، اس لئے کسی سے کچھ نہیں کہتے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میرے ساتھ بچپن میں‌جو کچھ بھی ہوا میں‌نے کبھی کسی سے ڈر کے کہا ہی نہیں تھا ”، اگر کبھی کہا بھی تو اسکو سیریس نہیں لیا گیا، انہوں نے کہا کہ جب قصور میں زینب کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تو لوگوں کو آگاہی دینے کی غرض سے خود کے ساتھ ہوئے واقعات کو شئیر کیا. والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کا خاص خیال رکھیں. انکو گڈ اور بیڈ ٹچ کا بتاتے رہیں اور بچوں کو اعتماد دیں کہ وہ خود کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہوا محسوس کریں تو وہ آپ کو بتا سکیں.

مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

Leave a reply