مزید دیکھیں

مقبول

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود...

سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

شہدادکوٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ...

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

اداکارہ نادیہ خان جو آج کل ایک پروگرام کرتی ہیں جس میں ان کے ساتھ روبینہ اشرف اور ماریہ واسطی بیٹھی ہوتی ہیں، یہ تینوں ڈراموں پر اپنے ریویوز دیتی ہیں، اور جس کی اداکاری پسند نہ آئے اسکی خوب دھلائی کرتی ہیں.لیکن نادیہ خان نے سہیل احمد کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے جیون نگر ڈرامہ پر ریویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کاشف نثار نے اپنا کام بہت ہی اچھے انداز سے کیا ہے. انہوں نے جو ماحول بنایا ہے وہ مصنوعی نہیں لگ رہا ہر کوئی اپنے کردار میں بہت فٹ بیٹھا ہے. اور جہاں تک سہیل احمد کے ہیجڑا بننے کی بات ہے تو وہ اس کردار میں بہت سوٹ کئے ہیں، ہجڑا تو کوئی بھی بن جاتا ہے.

”گیٹ اپ تو میک اپ آرٹسٹ دے ہی دیتا ہے، لیکن اس گیٹ اپ کا سوٹ‌کرنا بھی ایک اہم بات ہوتی ہے” اور سہیل احمد ہیجڑے کے گیٹ اپ میں اپنے کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں سہیل احمد واقعتا ایک بہت بڑے فنکار ہیں اور کاشف نثار کی ہدایتکاری تو ہمیشہ سے ہی کمال رہی ہے وہ ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ ان سے اچھا کام کرنے والا کوئی نہیں ہے وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. یاد رہے کہ جیون نگر ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ رابعہ بٹ ادا کررہی ہیں اور سہیل احمد بھی اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں اور وہ کردار ایک ہیجڑے کا ہے.

ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں