معروف اداکارہ نادیہ خان جو کل ایک شو کرتی ہیں جس میںوہ روبینہ اشرف اور ماریہ واسطی کے ساتھ بیٹھ کو ڈراموں پر نہ صرف بات کرتی ہیں بلکہ ہر اس شخص کی دھلائی کر دیتی ہیں جن کا کوئی سین یا اداکاری ان کو پسند نہ آئے. انہوں نے کہا کہ نیلم منیر کافی عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل احرام جنون میں دکھائی دے رہی ہیں ، نیلم بلاشبہ ایک اچھی اداکار ہیں اور نہایت ہی خوبصورت بھی ہیں، لیکن پتہ نہیں ان کو آئی لیشز اور لینز لگانے کا کیا شوق ہے، ان کے بال بھی بہت اچھے ہیں لیکن وہ ایکسٹینشن کا استعمال بھی بلاوجہ کرتی ہیں. حالیہ اقساط میں، میں نے ان کو دیکھا ایک سین میں وہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ڈائیلاگ بول رہی ہیں اتنی ہیوی لیشز لگا رکھی ہیں
‘
انہوں نے کہا کہ” اس کریکٹر کو آنکھیں پھاڑ کر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے”، اور نیلم جس طرح سے ڈائیلاگ بول رہی ہیں اس میں میرا کا ٹچ آرہا ہے.اور خدا کے لئے نیلم ایکسٹینشن بھی نہ لگایا کرے جن سینز میں انہوں نے لینزہیں لگائے ہوتے آئی لیسشز نہیں لگائی ہوتی وہ بہت اچھی لگتی ہے لیکن پتہ نہیں اسکو کس نے کہہ دیا ہے کہ یہ لازمی لگائو ، اگر ان کو اچھی ایکسٹینشن چاہیے تو مجھ سے رابطہ کرے میں دلا دیتی ہوں.