اسلام آباد : کسی پر الزام تراشی اور بدظنی اچھی نہیں ہوتی ، بعض لوگ بد حواسی میں ایسا پراپیگنڈہ کرتے ہیں‌کہ دکھ ہوتا ہے، رہی بات عارف حمید بھٹی کی تو وہ ہر وقت شراب میں دھت رہتے ہیں‌اور جب مئے خانہ سے شراب نہیں‌ملتی تو دوسروں‌کے خلاف زبان درازی شروع کردیتے ہیں‌، ان خیالات کااظہار وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق نے عارف حمید بھٹی کی زبان درازی سے تنگ آکر ایک ٹویٹ پیغام میں کا ہے ،

https://twitter.com/naeemul_haque/status/1174331196630867968

وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ قابل اعتماد ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ پیغام میں عارف حمید بھٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے مودبانہ انداز سے کہا ہے کہ عارف حمید بھٹی صاحب کو چاہیے کہ وہ بجائے دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‌، انہوں نے مزید کہا کہ بہتر یہی ہے کہ وہ شراب نوشی کرنے کی بجائے اس ترک کریں اور اللہ کریں‌یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے بنسبت اس کے کہ دوسروں‌کا کیچڑ اچھالا جائے ، نعیم الحق نے کہا کہ بھٹی صاحب توبہ کریں‌اور میرے ساتھ مل نیکی کے کاموں میں‌ہاتھ بٹائیں ، نعیم الحق نے دعائیہ انداز میں عارف حمید بھٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ‌عارف حمید بھٹی پر رحم فرمائے اور در گزر کرے

یاد رہےکہ چند دن قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی کچھ سمجھ نہیں آتی.

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کیا نعیم الحق بھی وزیراعظم ہیں؟ کیا انہوں نے بھی کوئی حلف لیا ہوا ہے؟ کیونکہ میں جہاں بھی جاتا ہوں ، وہاں ہر ناجائز سفارش کے پیچھے نعیم الحق ہیں.آخر اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ پاکستان میں جو کام چل رہا ہے وہ زلفی بخاری چلا رہا ہے اور نعیم الحق چلا رہا ہے.

Shares: