وزیراعظم کے جانی یار ، تحریک انصاف کی بانی سرکار ، نعیم الحق نے عمران خان کے بارے میں‌ بہت بڑا انکشاف کردیا

0
57

لاہور:وزیراعظم کے جانی یار ، تحریک انصاف کی بانی سرکار ، نعیم الحق نے عمران خان کے بارے میں‌ انکشاف کردیا، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ، معتمد ساتھی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کا بیڑا اٹھایا ہے، بہت جلد کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔

“مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان” لاک ہے

مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

معاون خصوصی نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو جو تقریر لکھ کر دی گئی تھی وہ انہوں نے سائیڈ پر رکھ دی تھی،نعیم الحق کہتے ہیں‌کہ وزیراعظم عمران خان نےجنرل اسملبی میں‌جو بھی بات کی وہ دل کی گہرائیوں سے کی ، قوم کی وکالت کی ، کشمیریوں‌کی سفارت کی اور امت مسلمہ کی امارت کا حق اداکرے ایک مضبوط موقف اپنایا ،

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے ایشیا کے امن کے لیے ویژن دیا تھا، اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیر کی اہمیت اجاگر کی، اقوام متحدہ کی تقریر وزیراعظم نے دل سے کی ہے۔

پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

نعیم الحق نے کہا کہ مودی نے بھارت کو تقسیم کردیا ہے، مودی سرکار مسلمانوں کی دشمن ہے، مودی سرکار کے پیچھے آر ایس ایس کا نطریہ ہے، یہ گھناؤنی سوچ بھارت کو تباہ کردے گینعیم الحق نے کہا کہ 60 دن سے کشمیر میں کرفیو ہے، نوجوانوں کو اغوا کیا جارہا ہے، آسام میں مسلمانوں کے لیے بڑی جیل بنائی جارہی ہے، جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا وہی مودی مسلمانوں کے ساتھ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے الحمرا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کیا جائے، مودی نے کشمیریوں کو کچلنے کی حرکت کی ہے۔نعیم الحق نے واضح کردیا کہ عمران خان کشمیریوں‌کی آزادی تک سکون سے بیٹھنے والا انسان نہیں‌وہ جو کہتا ہے صدق دل سے کہتا ہے اور جو کہتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے اس کا نام ہے عمران خان,

مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

Leave a reply