نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم اور غلام سرور کو کیوں بھیجنے کا کہا دیا
باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا رشتہ تین نسلوں کا ہے
ہم نے پہلے ہی گلگت بلتستان کو عبوری سٹیٹس دیا ہوا ہے، وزیراعظم خود عبوری تو وہ کیسے خطے کو صوبہ کا درجہ دے سکتا ہے
ایجنڈے کی سیاست صرف اور پیپلز پارٹی کررہی ہے، وزرا بد زبانی و بد اخلاقی سے ماحول آلودہ کررہے ہیں امید ہے کہ 15 نومبر کو عوام ان بدزبان وزرا کو مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے
پی ڈی ایم ایک نیا ایجنڈا دے رہی ہے جو 26 نکات کا ہی تجزیہ ہوگی .پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہونگی یہ حکومت کی بھول ہے.پی ڈی ایم کا مرکز پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہیں
سپیکر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی .ہمارا دل نہیں ہے سپیکر کے رویہ کی وجہ سے لیکن حتمی فیصلہ پی ڈی ایم مرکزی قیادت مشاورت سے کرے گی .پی آئی اے سے ریڈیو پاکستان تک روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو نکالا جارہا ہے
پی آئی اے کو بھی خاموش کرادیا گیا ہے، بین الاقوامی ایوی ایشن نے 90 روز کی سیکیورٹی کی بنیاد پر قومی ائر لائن مہلت دی ہے.اگر 90 دن میں ہم نے ہوش نہ سنبھالا تو پھر ہماری آئر سپیس عمان، افغانستان یا ایران لے جائے گا ؟ اس کا ذمہ دار بھی وزیر ہوا بازی ہے
اس جرم میں وزیراعظم اور غلام سرور کو جیل جانا چاہیئے اس سے بڑی غداری کیا ہوگی .جب جہاز خریدنے کا وقت ہے ہم اس وقت اپنے قیمتی زیور بیچ رہے ہیں روز ویلیٹ کے ساتھ یہ سیاسی گدھ ایک۔ایک کرکے جہاز بیچ رہے ہیں








