وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری کی بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان میں مذہبی آزادی دنیا بھر میں ایک مثال ہے،بھارت کو بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے،مت اقلیتی برادری کے تمام تہواروں پر بہترین انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری نے بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں نگرکیرتن کے مرکزی جلوس سے پہلے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے حکومت پاکستان کے نمائندوں،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک، ای ٹی پی بی ، پاکستان پربندھک کمیٹی کے عہدیداران ودیگر نے بھی خطاب کیے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ اور حکومت پاکستان کاننکانہ صاحب میں بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام اور بابا جی کے 551ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ضلعی انتطامیہ اورمہمانوں کی خدمت میں سکھ برادری کی طرف سے خصوسی سروپے پیش کیے گئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں،مذہبی آزادیوں میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئے۔۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھائیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلیں ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے،بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن پر ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ ،محکمہ پولیس ، گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ای ٹی پی بی کی تمام ٹیم کو اس قدر بہترین انتظامات کرنے پر جس قدر تعریف کی جائے کم ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ سکھ بھائیوں کے عظیم مذہبی وتاریخی ورثے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے اور ان کی خواہشات کے عین مطابق ہم نے اسے ویسا ہی محفوظ رکھا ہے ،بابا گورونانک جی کے 551ویں جنم دن کے لیے تمام تر انتظامات کرتے ہوئے ہم نے گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ننکانہ صاحب کے سکھ بھائیوں کو تمام مشاورتی عمل میں ہر قدم پر اپنے ساتھ ساتھ رکھا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بابا جی کے آئندہ میلے پرانشااللہ اس سے بھی بڑھ کر اور بہتر انتظامات کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک ودیگر ضلعی افسران نے بعدازاں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کی طرف سے نکالے جانے والے نگرکیرتن جلوس میں بھی شمولیت کی۔