نئی مردم شماری کا فیصلہ خوش آئند ہے ، فیصل سبزواری

0
27

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ آج ہمارے اصولی موقف کو وفاق کی سطح پر منظور کرلیا گیا، نئی مردم شماری کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان سپریم کورٹ گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے نکات میں پہلا نکتہ مردم شماری کا تھا ۔ نئی مردم شماری کا فوری اعلان ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا ۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نئی مردم شماری کے نتائج آئندہ الیکشن سے پہلے آنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ 2017 کی مردم شماری قبول کیے بغیر نئی مردم شماری ہوتی لیکن ہمیں خوشی ہے کہ نئی مردم شماری کا اعلان ہوا ہے ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کو تمام حقوق ملنے چاہیں جواس شہر کاحق ہے ۔

Leave a reply