نیک عمل کی تشہیر کرنے کوسستی شہرت قرار دینا صحیح نہیں، سلمان ثاقب شیخ عرف مانی

0
35

معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ان تمام لوگوں کو جواب دے دیا جو راشن تقسیم کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر مانی اور انک اہلیہ معروف اداکارہ حرا پر تنقید کر رہے ہیں اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس بات پر زور دیا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنا ایک اچھا کام ہے اور اچھے کام کو دکھا کر کرنا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کو ترغیب ملے اور وہ بھی دوسروں کی مدد کے لیے آگے آئیں

باغی ٹی وی : گذ شتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان سلمان ثآقب عرف مانی نے سوشل میڈٰا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار راشن تقسیم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو جواب دے رہے ہیں جنہوں نے اُن پر راشن تقسیم کرنے کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کی تھی
https://www.instagram.com/tv/B-pBCBDpmGY/?igshid=6x8h2oaet5yt
مانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں راشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا نام مانی ہے اور یہاں اس وقت ہمارے پاس آٹے کی 500 بوریاں موجود ہیں جو کہ 1000 خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی

اداکار نے کہا کہ میں یہ سن کیوں بتا رہا ہوں مانی نے کہا میرے اس نیک کام کی تشہیر کرنے کی ایک وجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ جب ہم بچوں کی کوئی سالگرہ کی تقریب کرتے کسی ڈیزائنر کا لباس پہنتے ہیں ہیں یا پھر بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں اور جب ہم ان سب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو سب تعریف کرتے ہیں اور آپ ہم سے پوچھتے ہیں کونسے ڈیزائنر کا ڈریس ہے ہم نے بھی بنوانا یا کہ کاش ہم بھی بزنس کلاس میں بیٹھ سکتے وغیرہ وغیرہ

مانی نے کہا کہ اور پھر سونے پر سہاگہ جیسے ہم اُن تمام چیزوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہم اس نیک کام کی تشہیر بھی سوشل میڈیا پر کررہے ہیں تاکہ آپ لوگ بھی اس طرح کے نیک کام کر سکیں آپ ہمارے مداح ہیں اور ہمارے کاموں کو فالو کرتے ہیں

اداکار نے کہا کہ اس وقت ہمارا راشن تقسیم کرنے کا کام بہت تیز ہوگیا ہے کیونکہ آپ میں سے کچھ لوگ ہم پر تنقید کر رہے ہیں جس سے ہمارا حوصلہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے

مانی نے اپنےمداحوں کو اپنا وہ گودام دکھایا جو اُنہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بنایا ہوا ہے اور جہاں راشن کی وہ تمام اشیاء موجود ہیں جو وہ مستحق لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں

نہوں نے کہا کہ ’جب ہم نے یہ کام شروع کیا تھا تو ہم اکیلے تھے اور اب ہمارے اس نیک کام میں دیگر لوگ اور کچھ برانڈز بھی جُڑتے جا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہم پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے برانڈزکا ساتھ دینے پرشکریہ ادا بھی کیا

اداکار نے تنقید کرنے والوں کے لیے قرآن پاک کی آیت کا بھی حوالہ دیا ،وہ لوگ جو (خیرات میں) اپنے سامان رات اور دن میں ، چھپ چھپ کر اور عوامی طور پر خرچ کرتے ہیں ، ان کا اجر اپنے پروردگار کے پاس ہے … القرآن ، 2: 274 ”

مانی نے کہا کہ جلنا نہیں ہے حسد نہیں کرنا بس کام کرنا ہے اگر حرا اور مانی کر سکتے ہیں تو پھر آپ کیوں نہیں کر سکتے

اداکار نے کہا یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جو لوگ راشن تقسیم کرتے وقت تصاویر اور ویڈیوز بنوارہے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ یہ غلط ہے لیکن ان کا عمل اچھا ہے

مانی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ نیک عمل کی تشہیر کرنے کو سستی شہرت قرار دینا بالکل بھی صحیح نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حرا اور میں نے بہت چھوٹے پیمانے پر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا لیکن اب بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑ گئے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں چیزیں بھجوارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک راشن پہنچ سکے

مانی نے راشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راشن کی تصاویر اس لئے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ جو ضرورت مند ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں یا پھر کوئی شخص اگر کسی ضرورت مند خاندان کو جانتا ہے تو وہ رابطہ کرکے یہ راشن اس تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے اپنی پوسٹ کے آخر میں مانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے کا اپنا مشن جاری رکھیں گے

اُنہوں نےمزید کہا کہ کب تک آپ لوگ انسٹاگرام فیس بُک پر ہمارے خلاف لکھتے رہیں گے آپ لوگ بھی آگے بڑھیں اور یہ نیک کام کریں

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ نامور فنکار اور صارفین ان لوگوں پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جو راشن تقسیم کرنے کے دوران اور راشن تقسیم کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دیگر کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہیں لہذا اس غریب اور مستحق طبقے کی مدد کے لیے متعدد فنکار آگے آئے اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

تصویریں دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائیں ،حرا مانی

حرا مانی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

Leave a reply