ناخنوں کو چمکدار خوبصورت اور مضبوط بنانے کے آسان طریقے
آج کل قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ناخن لمبے کرنے کا رواج زور پکڑ رہا ہے اگر آپ اپنے ناخن خراب ہونے کی وجہ سےنمایاں نہیں کر سکتیں تو آپ تھوڑی سی توجہ سے اپنی اس خامی پر قابو پا سکتی ہیں
جب ناخن خشک ہو جائیں تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں اور کاسمیٹک کی دوکان سے اچھی سا مینی کیور سیٹ خرید لیں اور اس سے ناخنوں کی سیٹنگ کریں اور اس کے علاوہ گھر میں کپڑے کے پیڈ کے ساتھ ناخنوں کو رگڑیں اس سے ناخن کےنیچے خون کی گردش میں تیزی آ جاتی ہے اور ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں اسکو پف کرنا کہتے ہیں
تین عدد لیموں لے کر اس میں پھٹکڑی ملا کر مکس کرکے اسے ناخنوں پر 15 منٹ تک لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں اور پانی میں لیموں کا رس ملا کر پیئں اس سے ناخن کے ٹوٹنے کا عمل ختم ہو جائے گا-
لیموں کے رس میں تھوڑا سا نمک ملا کے ناخنوں پر لگایئں 10 منٹ بعد ناخنوں کی صفائی کر لیں ہفتے میں 3 مرتبہ کریں زرد ہوتے ناخن سفید اور قدرتی طور پر چمکدار ہو جائیں گے
لیموں اور نارنگی کا جوس پینے سے ناخن مضبوط ہوتے ہیں گاجر اور آئرن کا استعمال ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں ناخنوں کی چمک بڑھانے کے لئے سرسوں یا ناریل کے تیل کا مساج کریں دودھ میں لیموں کا رس ملا کر ناخنوں کو 5 منٹ تک اس میں ڈبو دیں اس سے ناخنوں کا رنگ ٹھیک ہو جائے گا لہسن کا رس نکال کر اس سے ناخن کی ما لش کریں اس سے بھی ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں