باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کیساتھ نا انصافی ہوئی ہے تو اس کاازالہ ہونا چاہیے،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کے دباؤ میں آکر کراچی کے بلدیاتی انتخاب متنازعہ نہ بنائے الیکشن کمیشن کو جماعت اسلامی کی طرف سے خط موصول ہوا،ہمیں الیکشن کمیشن کا کوئی تحریری فیصلہ نہیں ملا، ہمارے تمام امیدوار 25 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،جماعت اسلامی نے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی،مجھے امید ہے الیکشن کمیشن اپنے اختیار ارت کے مطابق چیزوں کو دیکھےگا،الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ وہ لوگوں کی جائز بات سنے اور اسے حل کرے، اگرالیکشن متنازع ہو جائے تو پھر معاملہ الیکشن ٹریبونل میں چلا جاتا ہے قانون کہتا ہے کہ آراوز جتنی جلدی ہو سکے رزلٹ کو فائنل کرے،اگر کوئی ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی نہیں کراتا تو امیدوار الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت پر الزامات لگائے جارہے ہیں، ہم آصف زرداری کی ٹیم کا حصہ ہے آصف زرداری ہم سب کو بیٹا کہہ کر پکارتےہیں ،اگر آصف زرداری نے محسن نقوی کو بیٹا کہاتو اس میں کیا برا ہے، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا،

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

Shares: